مغربی کنارے میں جھڑپ ، فلسطینی خاتون جاں بحق

Woman

Woman

تل ابیب (جیوڈیسک) اسرائیل اور مقبوضہ مغربی کنارے میں 2 مختلف پرتشدد واقعات میں ایک اسرائیلی فوجی اور ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔ اسرائیل میں گزشتہ روز رونما ہونے والے ان دونوں واقعات میں حملہ آوروں نے چاقوؤں کا استعمال کیا۔ پہلا حملہ تل ابیب میں ہوا جہاں ایک 20 سالہ فلسطینی نے ایک فوجی پر چاقو سے حملہ کیا۔

بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے یہ فوجی اسپتال میں دم توڑ گیا۔ اس حملے میں ملوث فلسطينی ابتدائی طور پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا لیکن بعد ميں اسرائیلی حکام نے تصدیق کی کہ اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس فلسطینی کا تعلق مغربی کنارہ کے نابلوس شہر سے بتایا گیا ہے۔

اس واقعے کے کچھ ہی گھنٹے بعد ہونے والے ایک دوسرے حملے میں ایک اور فلسطینی نے جنوبی ویسٹ بینک میں 3 اسرائیلیوں پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک جبکہ دو دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ سکیورٹی فورسز کی فائرنگ کی نتیجے میں یہ حملہ آور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔