مغربی کنارے میں اسرائیلی پولیس سے جھڑپوں میں 170 فلسطینی زخمی
Posted on October 6, 2015 By Majid Khan بین الاقوامی خبریں
Police Clash
بیت اللحم (جیوڈیسک) مغربی کنارے کے شہر بیت اللحم میں اسرائیلی فوجی کی فائرنگ سے تیرہ سالہ لڑکے کی شہادت کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے۔
بیت اللحم کے اسپتال کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مہاجر کیمپ کا عبدالرحمان دل پر گولی لگنے سے جاں بحق ہوا۔
ہلال احمر کا کہنا ہے بیت اللحم اور مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس سے جھڑپوں میں ایک سو ستر فلسطینی زخمی ہو گئے ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com