مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی شہید

Protest

Protest

راملہ (جیوڈیسک) دو اسرائیلیوں کی ہلاکت کے بعد راملہ کے علاقے تلکرم میں تازہ ترین جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوا۔ جس کے دوران اٹھارہ سالہ فلسطینی نوجوان اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہو گیا۔

دو روز قبل ایک فلسطینی شخص نے چاقو سے حملہ کر کے دو اسرائیلیوں کو ہلاک اور دو کو زخمی کر دیا تھا۔ اس واقعے کے بعد مشرقی یروشلم کے فلسطینیوں کی قدیمی شہر میں دو دنوں کے لیے داخلے پر پابندی لگا دی۔