مغربی کنارہ: فلسطینی نے اسرائیلی خاندان پر تیزاب پھینک دیا‘ 5 افراد زخمی

Palestinian

Palestinian

بیت المقدس (جیوڈیسک) ایک فلسطینی نے اسرائیلی خاندان پر تیزاب پھینک دیا۔ 4 لڑکیوں سمیت 5 افراد گاڑی پر جا رہے تھے۔ اسرائیلی خاندان کو روک کر تیزاب پھینکا گیا۔ واقعہ مغربی کنارے میں پیش آیا۔

گاڑی میں سفر کرنے والے اسرائیلی خاندان کو روکا گیا تو وہاں تیزاب لئے ہوئے فلسطینی نوجوان موجود تھا جس ان پر حملہ کر دیا۔ تیزاب کے حملے سے گاڑی میں سوار چار لڑکیاں اور ایک مرد معمولی زخمی ہوئیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔