مغرب نے توہین رسالت پر مبنی خاکے شائع کر کے کروڑوں مسلمانوں کے دل زخمی کیے ہیں

Lahore

Lahore

لاہور : مرکزی جماعت اہلسنت کے مرکزی امیر اور سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھر چونڈی شریف پیر عبد الخالق قادری ، ناظم اعلیٰ پیر سید عرفان شاہ مشہدی موسوی، صوبائی امیر قاضی عبد الغفار قادری اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات صاحبزادہ نعمان قادر مصطفائی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مرکزی جماعت اہلسنت کل معة المبارک 23 جنوری کو پورے ملک میں ”یوم شانِ رسولۖ ” منائے گی ملک بھر کی مساجد میں خطباء حضرات شان ِ رسالت ۖ پر جمعہ کے خطبات دیں گے اور اُمت مسلمہ کو شان رسالت ۖ سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں ریلیاں اور جلسے جلوس کا اہتمام کیا جائے گا۔

اس بات کا فیصلہ گزشتہ روز مرکزی شوریٰ کے اجلاس میں کیا گیا جس میں آزاد کشمیر سمیت چاروں صوبوں سے مرکزی ، صوبائی اور ضلعی عہدیداران نے شرکت کی انہوں نے مزید کہا کہ مغرب نے توہین رسالت ۖ پر مبنی خاکے شائع کر کے کروڑوں مسلمانوں کے دل زخمی کیے ہیں اور اُن کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے اس نازک ترین موقع پر مسلم حکمرانوں کی خاموشی نے اُمت مسلمہ کی اُمیدوں پر پانی پھیر دیا ہے او آئی سی کی غفلت بھی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ مسلم حکمران یہود و ہنود کی چاکری کا فریضہ انجام دے رہے ہیں مگر یہ اُمت فاقہ کشی تو برداشت کر لے گی ناموس رسالت ۖ پر اپنی جان تک قربان کر دے گی نعلین مصطفیٰ ۖ کی نوک پر دنیا کی ساری سلطنتیں قربان کی جا سکتی ہیں اُمت مسلمہ کے دامن میں سوائے محبت رسول ۖ کے اور کچھ بھی نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی کارندے اہلسنت کے قائدین اور کارکنان کو ہراساں کرنے کا سلسلہ ترک کردیں اور مساجد کے آئمہ و خطباء کی گرفتاریوں سے باز آجائیں عوام اہلسنت اور قائدین اہلسنت نے ہمیشہ امن کا درس دیا ہے اور ہم آج بھی امن کے فلسفہ پر کا ر بند ہیں۔

صاحبزادہ نعمان قادر مصطفائی
میڈیا سیل مرکزی جماعت اہلسنت 03314403420