لاہور : مرکزی جماعت اہلسنت کے مرکزی امیر اور سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھر چونڈی شریف پیر عبد الخالق قادری ، ناظم اعلیٰ پیر سید عرفان شاہ مشہدی موسوی کی اپیل پر پورے ملک میںخاکوں کے خلاف اور عظمت رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اُجاگر کرنے کے لیے آزاد کشمیر سمیت چاروں صوبوں کے شہر شہر ، ضلع ضلع ، گائوں گائوں جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں۔
”یومِ شان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ” شاندار طریقے سے منایا گیا اور اہلسنت کی تمام مساجد میں شان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر خطبات دیے گئے سندھ میں شان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی کی قیادت سجادہ نشین بھر چونڈی شریف پیر عبد الخالق قادرینے ،سکھر میں مفتی محمد ابراہیم قادری نے ، لاہور میں قاضی عبد الغفار قادری اور علامہ نعمان قادر مصطفائی نے ، گوجرانوالہ میں پیر حکیم اعجاز احمد نے،لیہ میں مفتی احمد رضا احمد اعظمی نے ، خانپور میں حافظ احمد رضا نے ، سیالکوٹ میں محمد افضل بٹ نے شان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلیوں کی قیادت کی اور عظمت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اُجاگر کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مغرب نے توہین رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر مبنی خاکے شائع کر کے کروڑوں مسلمانوں کے دل زخمی کیے ہیں اور اُن کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے اس نازک ترین موقع پر مسلم حکمرانوں کی خاموشی نے اُمت مسلمہ کی اُمیدوں پر پانی پھیر دیا ہے او آئی سی کی غفلت بھی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ مسلم حکمران یہود و ہنود کی چاکری کا فریضہ انجام دے رہے ہیں مگر یہ اُمت فاقہ کشی تو برداشت کر لے گی ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اپنی جان تک قربان کر دے گی نعلین مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نوک پر دنیا کی ساری سلطنتیں قربان کی جا سکتی ہیں۔
اُمت مسلمہ کے دامن میں سوائے محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اور کچھ بھی نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی کارندے اہلسنت کے قائدین اور کارکنان کو ہراساں کرنے کا سلسلہ ترک کردیں اور مساجد کے آئمہ و خطباء کی گرفتاریوں سے باز آجائیں عوام اہلسنت اور قائدین اہلسنت نے ہمیشہ امن کا درس دیا ہے اور ہم آج بھی امن کے فلسفہ پر کا ر بند ہیں۔
صاحبزادہ نعمان قادر مصطفائی میڈیا سیل مرکزی جماعت اہلسنت 03314403420