پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضی مغل نے کہا ہے کہ نیشنل ٹیرف کمیشن نے سوئس کثیر القوامی ادویہ سازکمپنی روش کو پاکستان میں ڈمپنگ کا ذمہ دار قرار دے دیا ہے تاہم جرمانہ بھی عائد کیا جاتا تو ان کی حوصلہ شکنی ہوتی،
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مغربی کمپنیوں کی یلغار کا سامنا ہے،جس کے مقابلہ کے لئے مروجہ قوانین کو سخت کیا جائے تاکہ مقامی صنعت کی بندش کی سازشوں کا سلسلہ روکا جا سکے،
انہوں نے کہا کہ ڈمپنگ کا مقصد مقامی صنعت کی پیداوار، فروخت ،مارکیٹ شئیر، سرمایہ کاری، برآمدی صلاحیت، پھیلا اور روزگار کے مواقع میں کمی کر کے ان کی بندش ہوتا ہے، جس کی روک تھام مقامی صنعت کی بقا اور عوام کے مفاد کے لئے ضروری ہے۔