ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان کی کامیابی کے امکانات روشن ہیں،میانداد

Miandad

Miandad

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم جس طرح کھیل رہی ہے، اس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات روشن ہیں، میزبان بنگلہ دیش کے خلاف کامیابی سے پاکستانی ٹیم اور بیٹسمینوں میں اعتماد بڑھا ہے اور اسی اعتماد کی وجہ سے پاکستان کو اگلے میچ میں کامیابی حاصل ہو سکتی ہے۔

محمد یوسف نے بھی کہا ہے کہ پاکستانی اسپنرز ویسٹ انڈین بلے بازوں کو قابو کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔