ویسٹ انڈیز ایوارڈ میلہ کپتان مصباح الحق نے لوٹ لیا

Misbah Ul Haq

Misbah Ul Haq

ویسٹ انڈیز میں ایوارڈ میلہ کپتان مصباح الحق نے لوٹ لیا، وہ مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز رہے۔ وننگ ٹرافی بھی لے اڑے۔ پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں بھی کپتان مصباح الحق نے شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔ وہ 63 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیل کر آٹ ہوئے۔

یہ سیریز میں ان کی چوتھی نصف سنچری تھی۔ انہوں نے پانچ میچوں میں مجموعی طور پر 260 رنز بنائے۔ انہیں آخری ون ڈے میچ میں مین آف دی میچ کے علاوہ مین آف دی سیریز کا ایوارڈ بھی دیا گیا جبکہ سیریز میں کامیابی پر وننگ ٹرافی اٹھانے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ عمر اکمل 175 رنز کے ساتھ بیٹنگ میں دوسرے نمبر پر رہے۔

انہوں نے ایک نصف سنچری بنائی۔ ناصر جمشید سیریز میں 125 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ بولنگ میں شاہد آفریدی 10 وکٹوں سے ساتھ سر فہرست رہے جس میں پہلے میچ کی کیریئر بیسٹ سات وکٹیں بھی شامل ہیں۔ محمد عرفان نے 9 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جنید خان نے تین میچوں میں سات کھلاڑی آٹ کئے۔