ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش آخری ٹیسٹ میں آج مدمقابل

West Indies, Bangladesh

West Indies, Bangladesh

سینٹ لوشیا (جیوڈیسک) ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ آج کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم کرکٹ تاریخ پانچ سواں ٹیسٹ کھیلنے والی تیسری ٹیم بن جائے گی۔ ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں دوسرے ٹیسٹ میںآج سینٹ لوشیا میں آمنے سامنے ہونگی۔

سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم نے دس وکٹوں سےکامیابی کے ساتھ ایک صفرکی برتری حاصل ہے۔ ونڈیز ٹیم کے تاریخی میچ میں اوپنر کرس گیل ذاتی وجوہات کی بنا میچ میں حصہ نہیں لیں گے۔

ٹیسٹ کرکٹ تاریخ میں ونڈیز پانچ سواں میچ کھیلنے والی تیسری ٹیم بن جائے گی، نو سوباون ٹیسٹ کے ساتھ سب سے زیادہ میچز کھیلنے کا ریکارڈ انگلینڈ کے پاس ہے جبکہ آسٹریلوی ٹیم سات سو اڑسٹھ میچز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔