کیپ ٹائون (جیوڈیسک) ویسٹ انڈین اوپنر کریگ بریتھ ویٹ نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران اپنی اننگ کی پہلی گیند پر سات رنز بنا ڈالے۔ نیولینڈز کیپ ٹائون میں جاری تیسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کے خلاف اپنی دوسری اننگ شروع کی۔
بریتھ ویٹ پہلے شاٹ پر تین رن کے لئے تیزے سے دوڑے لیکن اس دوران وکٹ کیپر اے بی ڈی ویلیئرز نے گیند بائولنگ اینڈ کی جانب تھرو کی جو وکٹوں پر لگنے کے بجائے باونڈری تک جا پہنچی اور اس طرح بریتھ ویٹ نے سات رنز بنا ڈالے۔
کرکٹ میں اعدادوشمار کے جنوبی افریقی ماہر اینڈریو سامسن کے مطابق یہ پہلا موقع ہے جب کسی بلے باز نے ٹیم کے پہلے رن کے لئے ہی سات رنز بٹور لیے ہوں۔ تاہم براتھ ویٹ بدقسمت رہے اور صرف 16 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے۔