ڈھاکہ (جیوڈیسک) ویسٹ انڈیز نے انڈیا کو شکست دے کر انڈر نائنٹین ورلڈ کپ جیت لیا۔
انڈیا کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 145 رنز سکور کئے ، بھارت کی جانب سے سرفراز خان نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 51 رنز سکور کئے ، راہول باتھم نے 21 ، ماہی پل لومر نے 19 رنز بنائے ۔ ویسٹ انڈیز ویسٹ انڈیز کی جانب سے الزری جوزف نے 3 ، ریان جون نے 3 ، کیمو پال نے 2 ، ہولڈر اور سپرنگر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ویسٹ انڈیز نے ہدف تین گیندیں قبل حاصل کر کے ورلڈ کپ ٹائٹل اپنے نام کر لیا ، ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیسی کارٹی نے 52 ، کیمو پال نے 40 ، ہیٹمیر نے 23 رنز سکور کئے ، بھارت کی جانب سے اویش خان ، خلیل احمد نے ایک ایک ، مایانک ڈاگر نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔