ویسٹ انڈیز : بھارت نے تین ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

India

India

بھارت (جیوڈیسک) پورٹ آف اسپین بھارت نے ویسٹ انڈیز میں ہونے والا تین ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ سنسنی خیز فائنل میں سری لنکا کو ایک وکٹ سے شکست دی۔ پورٹ آف اسپین میں کھیلے گئے اس میچ کے ہیرو بھارتی کپتان دھونی رہے۔ 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کا مضبوط بیٹنگ لائن اپ جم کر نہ کھیل سکا اور پہلی سات وکٹیں 152 رنز پر گر گئیں۔

اس کے بعد دھونی نے ٹیل اینڈرز کے ساتھ آخری اوور تک سری لنکن بالرز کا سامنا کیا اورصرف ایک وکٹ باقی تھی جب بھارت ہدف تک پہنچ ہی گیا۔ دھونی 45 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ اس سے پہلے سری لنکا نے 201 رنز بنائے۔ سنگاکارا 71 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔