کولمبو (جیوڈیسک) بھارت نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کے اپنے بورڈ سے مالی معاملات میں پیدا ہونے والے تنازع کے باعث دورہ ادھورا چھوڑنے پر سری لنکا سے رابطہ کر لیا تھا، جس کا اس نے مثبت جواب دیا ہے۔
سری لنکن کرکٹ کے سیکرٹری نشانتھا رانا ٹنگا نے کہا ہے کہ بھارت اور سری لنکا کے درمیان نومبر میں پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے ٹی ٹونٹی میچز کی بھی درخواست کی تھی، تاہم ورلڈ کپ قریب ہونے کی وجہ سے پانچ ون ڈے کھیلنے کو بہتر خیال کیا گیا ہے۔ یہ میچز یکم سے پندرہ نومبر کے درمیان ہوں گے۔