ویسٹ انڈیز نے ثقلین مشتاق کی خدمات حاصل کر لیں

 Saqlain Mushtaq

Saqlain Mushtaq

لاہور (جیوڈیسک) ویسٹ انڈیز نے سچن ٹنڈولکر کے دو سو ٹیسٹ تک پہنچنے کا سفر خوفناک بنانے کے لیے “دوسرا” کے موجد ثقلین مشتاق کی طاقت استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر ٹیسٹ کرکٹ میں نمائندگی کی دوسری سنچری مکمل کرنے والے ہیں۔ ایک سو اٹھانوے ریکارڈ ٹیسٹ میچ کھیلنے والے بلے باز ویسٹ انڈیز کے خلاف یہ معرکہ سر کر سکتے ہیں۔ ویسٹ انڈیز نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اپنے اسپین اٹیک کو مضبوط کرنے کے لیے ثقلین مشتاق کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں۔

سابق پاکستانی آف اسپنر اپنے کیرئر میں بھی ماسٹر بلاسٹر کے لیے خطرے کا نشان بنے رہے۔ اب ان کی ٹیکنیکس سے ویسٹ انڈیز کے نوجوان اسپنر ٹنڈولکر کے لیے مشکلات پیدا کریں گے۔