کراچی (جیوڈیسک) پی سی بی نے ویسٹ انڈیز سے اکتوبرمیں ویسٹ انڈیز سے شیڈول ہوم سیریز کے انعقاد کیلیے سری لنکا سے رابطہ کرلیا، پاکستان کرکٹ بورڈ اس حوالے سے متحدہ عرب امارات کی نئی حکمت عملی سے خوش نہیں ہے۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو باضابطہ طور پر خط تحریر کردیا ہے جس میں سری لنکا سے رواں برس اکتوبر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی ہوم سیریز کی میزبانی کرنے کی بابت استفسار کیاگیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ اب تک متحدہ عرب امارات کو میچزکی گیٹ منی اور کارپوریٹ باکسز کی آمدنی میں سے حصہ دیتا آیا ہے لیکن اب متحدہ عرب امارات چاہتا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اسٹیڈیمز کا کرایہ بھی ادا کرے۔
یاد رہے کہ پاکستان 2009 میں لاہور میں سری لنکن ٹیم پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد سے اپنی تمام تر بین الاقوامی کرکٹ متحدہ عرب امارات میں کھیلنے پر مجبور ہے۔