ویسٹ انڈین شینن گیبرائل 4 ون ڈے میچز کیلیے معطل

Shannon Gabriel

Shannon Gabriel

گروس آئیلٹ (جیوڈیسک) آئی سی سی نے ویسٹ انڈین شینن گیبرائل کو 4 ون ڈے میچز کیلیے معطل کر دیا۔

انگلش کپتان جوئے روٹ کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پر آئی سی سی نے ویسٹ انڈین شینن گیبرائل کو 4 ون ڈے میچز کیلیے معطل کردیا۔

شینن گیبرائل نے اپنی غلطی تسلیم کی، انھیں 75 فیصد میچ فیس جرمانہ کرنے کے ساتھ 3 ڈیمیرٹ پوائنٹس دیے گئے جوکہ ان کی چار ون ڈے میچز سے معطلی کا سبب بنے۔