کیپ ٹائون (جیوڈیسک) ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو پہلا ٹی ٹونٹی میچ چار وکٹ سے ہرا کر سیریزمیں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔
کیپ ٹاؤن میں میزبان جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے ایک سو پینسٹھ رنز جوڑے، پروٹیز کو تیس رنز کا اوپننگ سٹینڈ ملا ، کپتان فاف ڈوپلیسی نے اڑتیس رنز بنائے۔
روسو نے اکاون رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ جواب میں کرس گیل کی دھواں دھار بیٹنگ نے میچ کو یک طرفہ بنا دیا۔ گیل نے 77 رنز بنائے جس میں پانچ چوکے اور آٹھ زوردار چھکے شامل تھے۔
مہمان وِنڈیز نے مطلوبہ ہدف بیسویں اوور میں چھ وکٹ پر پورا کر کے کامیابی سمیٹی اور دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی۔