میلبورن (جیوڈیسک) میچ کا آخری سکور کارڈ اس طرح رہا۔ ویسٹ انڈیز پہلی اننگز 271 رنز، اور دوسری اننگز میں 282، جب کہ آسٹریلیا پہلی اننگز میں تین وکٹوں پر 551 رنز بنا کر اننگز ختم کرنے کا اعلان، اور دوسری اننگز میں فالو آن نہ کروا کر خود بیٹنگ کی اور تین وکٹوں پر ہی 179 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کر دی۔
اس سے پہلے ویسٹ انڈیز نے آج صبح آسٹریلیا کے کل کے سکور پر ہی اننگز ختم کرنے پر اپنی دوسری اننگز شروع کی ، اور پوری ٹیم مذکورہ سکور پر آوٹ ہو گئی ۔ صرف رام دین اور کپتان ہولڈر کی نصف سنچریاں تھیں ، جب کہ اور کوئی بلے باز جم کرنہ کھیل سکا۔
آسٹریلیا کی طرف سے لیون نے تین اور مارش نے چار وکٹ لئے تھے۔ لیون کو میچ میں سات وکٹ لینے پر مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔
اس فتح کے ساتھ ہی آسٹریلیا کو تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہو گئی ہے۔ یاد رہے کہ ہوبارٹ میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو ایک اننگز اور 212 رنز سے ہزیمت اٹھانا پڑی تھی ۔ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ تین سے سات جنوری کو سڈنی میں ہو گا۔