ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کر زمبابوے کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ

West Indies

West Indies

کینبرا (جیوڈیسک) آئی سی سی ورلڈ کپ کے گروپ بی کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

آسٹریلیا کے شہر کینبرا کے منوکا اوول گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں ویسٹ انڈین قائد جیسن ہولڈر کا ٹاس جیت کر کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لئے سازگار ہے اس لئے پہلے بیٹنگ کا ترجیح دیں گے۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، سلیمان بین اور ڈیرن براوو کی جگہ جوناتھن کارٹر اور نکیتا ملر کو شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب زمبابوین ٹیم میں بھی 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں اور چبابا اور مائر کی جگہ چکبوا اور مٹسیکنیری کو شامل کیا گیا ہے۔