لاہور (جیوڈیسک) کرکٹ کے ایوانوں سے ایک اور اچھی خبر، سری لنکا کے بعد اب ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان آنے کو تیار ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ سری لنکن ٹیم نے دل جیت لئے۔ دو چار روز میں کیربیئن ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کر دیا جائے گا۔
چیئرمین پی سی بی نے پی ایس ایل تھری کا فائنل کراچی میں کروانے کی نوید بھی سنا دی۔ باہمی سیریز پر بھارت سے قانونی جنگ پی سی بی کا غلط فیصلہ، سابق چیئرمین شہریار خان کے اس بیان پر نجم سیٹھی کا تبصرہ کرنے سے گریز کیا اور پریس کانفرنس چھوڑ دی۔
ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز ہارون رشید کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ گیارہ سے اٹھائس نومبر تک فیصل آباد میں شیڈول ہے اور یہ ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کی وجہ سے تبدیل کیا جا سکتا ہے۔