کولکتہ (جیوڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے ڈی جی براوو کے ٹریک نے پورے ایونٹ میں دھوم مچائے رکھی، وِنڈیز نے بھی چیمپئن بن کے دکھا دیا، ویسٹ انڈیز کے بچے، ویمن اور اب مینز کھلاڑی فاتح عالم بن گئے۔ کیریبین چیمپئن ہیں۔
ڈی جی براو کے ٹریک نے ثابت کر دیا، براو، سمی، گیل، رچرڈز اور لارا چیمپئن کے بول سچ نکلے۔
ویسٹ انڈیز کے کوچ کرٹلی امبروز کے تین انگلیوں کے نشان نے بتا دیا کہ وہ ہی مرد میدان ہیں ۔ کیریبین دو ہزار سولہ میں تین بار فاتح عالم بن گئے۔
انڈر 19 ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کے بچوں نے جیت سے سال کو ویلکم کیا، تین اپریل کے دن بھارت کی سر زمین پر ویمنز نے آسٹریلیا اور مینز نے انگلینڈ کوچاروں شانے چیت کر دیا۔