مغربی طاقتیں صدارتی انتخابات کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہیں،ایران

Iran

Iran

ایران (جیوڈیسک)ایرانی انسانی حقوق کونسل کے سیکریٹری جنرل محمد جاوید لاریجانی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مغربی طاقتیں ایران کے صدارتی انتخابات کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہیں لیکن ایران شفاف انتخابی عمل کے ذریعے تمام سازشوں کو ناکام بنائے گا۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر احمدی نژاد کی جگہ جو بھی آئندہ صدر منتخب ہوگا وہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا وفادار ہوگا۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور سابق جوہری مذاکرات کار علی لاریجانی جو دوہزار پانچ میں احمدی نژاد کے حریف تھے ۔ آئندہ انتخابات میں پسندیدہ ترین اور مظبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

گزشتہ ماہ مغربی اخبارات میں لاریجانی کے خاندان پر مالی بے ضابطگیوں اور بدعنوانی کے الزامات شائع ہونے کے بعد پارلیمانی سیشن میں یہ تمام باتیں زیر بحث لائی گئیں تاہم محمد جاوید لاریجانی نے اپنے خاندان کے دفاع میں کہا ہے کہ ان کے پانچوں بھائیوں کے متعلق خبریں بیبنیاد ہیں اور وہ اپنے خاندان سمیت عدالت میں مقدمات کا سامنا کرنے کو تیار ہیں جبکہ یہ سازشیں مغرب کی طرف سے ایرانی انتخابات کو نقصان پہچانے کی کڑی ہیں۔