مغرب کی دہشت گردی کی جنگ مسلمانوں کے خلاف ہے: فضل الرحمن

Fazlur Rehman

Fazlur Rehman

کراچی (جیوڈیسک) جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے ہم حکومت کی نیک نیتی پر شک نہیں کرنا چاہتے تاہم طاقت سے امن کے قیام کا تجربہ ناکام ہو چکا ہے۔ مغرب نے دہشت گردی کے نام پر مسلمانوں کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے۔

جمعیت علماء اسلام کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر جے یو آئی ایف کے امیر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کراچی میں بدامنی کی وجہ اقتصادی مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان طاقت کے استمعال کے پہلے سے ہی قائل ہیں، طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے ہم حکومت کی نیک نیتی پر شک نہیں کرنا چاہتے تاہم طاقت سے امن کے قیام کا تجربہ ناکام ہو چکا ہے۔

حکومت جس راستے پر چل رہی ہے انہیں اس سے اطمینان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی جرگے کے زریعے طالبان سے مذکرات ہونے چاہیں اسی طرح معاملات حل ہو سکتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ مغرب نے دہشت گردی کے نام پر مسلمانوں کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے۔