ورجینیا (جیوڈیسک) ویسٹ ورجینیا میں امریکی صدارتی نامزدگی کے لیے ہونے والے پرائمری انتخابات میں ڈیمو کریٹک امیدوار برنی سینڈرز نے ہیلری کلنٹن کو شکست دے دی ، ری پبلکن کے واحد ڈونلڈ ٹرمپ ویسٹ ورجینیا اور نیبراسکا سے کامیاب قرار پائے ۔
امریکی ریاستوں ویسٹ ورجینیا اور نیبراسکا میں ڈیمو کریٹک پارٹی اور ری پبلکن پارٹی کے پرائمری انتخابات منعقد کیے گئے ۔ ویسٹ ورجینیا میں ڈیمو کریٹ امیدوار برنی سینڈرز نے ہیلری کلنٹن کو شکست سے دوچار کر دیا ۔
برنی سینڈرز انتخاب جیتنے کے بعد صدارتی امیدوار بننے کے لیے پُر امید ہے ۔ تاہم مجموعی طور پر وہ ہلیری کلنٹن سے پیچھے ہیں ۔
آئندہ مہینے کیلیفورنیا کے پرائمری انتخابات جیتنے کی صورت میں وہ ہیلری کلنٹن کے لیے مشکلات کھڑی کر سکتے ہیں ۔
دوسری جانب رپبلکن پارٹی کے واحد صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ ویسٹ ورجینیا اور نیبراسکا ریاست میں فاتح قرار پائے ہیں ۔ کوئی حریف مدمقابل نہ ہونے کے باعث ڈونلڈ ٹرمپ ری پبلکن پارٹی کے ممکنہ صدارتی امیدوار تصور کیے جاتے ہیں ۔