مغربی ممالک میں ایبولا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد آٹھ ہزار سے تجاوز کر گئی

Ebola Virus

Ebola Virus

امریکا (جیوڈیسک) عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ ایک سال پہلے دوبارہ پھوٹنے والی بیماری ایبولا کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد آٹھ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

مغربی افریقی ممالک سیرا لیون، لائبیریا اور گنی ایبولا سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں اور وہاں اس وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بیس ہزار سے زیادہ ہے۔

امریکا اور جرمنی میں حال ہی میں سیرالیون میں وقت گزارنے کے بعد واپس پہنچنے والے دو ہیلتھ ورکرز کو معائنے کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سیرالیون ہی میں کام کرنے والی ایبولا سے متاثرہ اسکاٹش نرس کا لندن کے ایک ہسپتال میں علاج جاری ہے، اس مرض کے باعث چھ اموات مالی میں، ایک امریکا میں اور آٹھ نائجیریا میں ہوئیں۔