ماسکو (جیوڈیسک) صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے روس شام میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کے بارے میں مغربی ممالک کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کر رہا ہے۔
روس کے شہر سوچی میں ولدائی انٹرنیشنل ڈسکشن کلب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خطرے نے روس اور مغرب کو ایک ساتھ کام کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔
انہوں نے مغربی ملکوں پر الزام لگایا کہ وہ شام میں ڈبل گیم کھیل رہے ہیں۔