ترکی (جیوڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ مغربی میڈیا اپنی استعداد کے باوجود انسانی بھلائی کے منافی کام کر رہا ہے۔
صدر ایردوان نے ایوان صدر میں شہری منصوبہ بندی کی شوری سے خطاب کے دوران اس بات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ شہر اور انسانی آبادی کے درمیان تعلق بنی آدم کی تخلیق اور اس کے احترام پر مبنی ہے جس میں اگر دراڑ پڑ جائے تو پورا شہری نظام ناکام ہو جاتا ہے۔
صدر نے کہا کہ اس وقت یہ مسئلہ ہمارا نہیں بلکہ دنیا کے بیشتر ممالک کو بھی در پیش ہے ،آبادی کے دیہی اور شہری علاقوں میں تقسیم غیر منصفانہ ہے جس کی مثال کچھ یوں ہے کہ سن 50 کی دہائی میں مجموعی آبادی کا صرف 25 فیصد شہروں میں ہوتا تھا جو کہ اب بڑھ کر 90 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مغرب میں عمارتوں کی تعمیر یکساں لیکن دل ایک دوسرے سے دور ہوتے ہیں اور ہم نہیں چاہتے کہ اس طرح کا طرز زندگی ہمارے معاشرے میں سرایت کرے۔
جناب صدر نے اپنے حالیہ دورہ افریقہ کے بارے میں کہا کہ مستقبل میں گولن تنظیمی اور پی وائی ڈی کے دفاتر بند ہو جائیں گے اور ہم اس کے نتیجے میں افریقی ممالک کے ساتھ تعلقات کے ایک نئے دور میں داخل ہونگے۔