لاہور: سربراہ تحریک صراطِ مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ مغربی دنیا گستاخانہ خاکے بنا کر مسلسل دہشت گردی کر رہی ہے اس سے امن عالم خطرے میں پڑ چکا ہے اور تیسری جنگ عظیم کے خطرات پڑھ چکے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحفظِ ناموس رسالت ۖ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ یورپی یونین بقائے انسانی کے لیے تعظیم انبیاء کا قانون پاس کرے اور گستاخانہ خاکے بنانے والوں کو پھانسی دے ۔سعودی حکمرانوں اور مفتیان حرم کا تا حال واضح طریقے سے گستاخانہ خاکوں کی مذمت نہ کرنا لمحہ فکریہ ہے ۔سعودی عرب کے حکمران پیرس ملین مارچ کے مقابلہ میںپیغمبر اسلام حضرت محمد ۖ سے اظہار وفا کے لیے مدینہ منورہ ملین مارچ کریں۔