کیا سابق صدر پرویز مشرف قومی مجرم ہیں ؟ کے عنوان سے لاثانی سیکرٹریٹ پر اجلاس کا انعقاد

کل بروز اتوار لاثانی سیکرٹریٹ پر تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے زیر اہتمام سابق صدر پرویز مشر ف پر بے وقت کی قانونی کاروائی کے خلاف ”کیا سابق صدر پرویز مشرف قومی مجرم ہیں؟”کے عنوان سے اجلاس ہوا، جس کی صدارت امیرتنظیم مشائخ عظام پاکستان ،چیئر مین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان،چیئر مین لاثانی ویلفیئر فائو نڈیشن (رجسٹرڈ) انٹر نیشنل نے کی ،اجلاس میں فیصل آباد سے سینکڑوں مرد وخواتین سمیت مختلف سیاسی پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے مشائخ حضرات نے شرکت کی۔

اجلاس میں میڈیا کی جانب سے پوچھے گئے سوال کہ کیا آپکی نظر میں مشرف قومی مجرم نہیں ہیں ؟امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعوداحمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار نے کہا کہ مشرف حکومت کا قیام وقت کی اہم ضرورت تھی کیونکہ نواز شریف دور میں مشائخ عظام پر جھوٹے نبوت کے سینکڑوں مقدمات چلائے گئے جن کا حقیقت کوئی تعلق نہ تھا ،لاکھوں کروڑوں لوگوں کی فریاد اوردعائوں کے طفیل نواز لیگ کے تاریخی مینڈیٹ کا تختہ الٹا دیا گیا۔

جس کی پیش گوئی 2 دن قبل لاثانی سیکرٹریٹ سے دی جا چکی تھی۔لال مسجد کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں لاثانی سرکار صاحب نے کہا کہ ایک خاص گروہ پاکستان میں بدامنی پھیلا رہا ہے اور لال مسجد میں ایسے شرپسند عناصر کی پشت پناہی کی جارہی تھی جن سے کئی دن مسلسل بات چیت جاری رہی کئی علماء ،اساتذہ اور اما م کعبہ تک نے لال مسجد انتظامیہ سے مفاہمت کی کوشش کی مگر نہ ہی ان سے کوئی بات ہو سکی اور نہ ہی لال مسجد میں داخل ہونے دیا گیا۔

بلکہ اُلٹا مداخلت پر لال مسجد انتظامیہ کہ جانب سے بد امنی کی دھمکیا ں بھی موصول ہوئیں،ایسے حالات میں پاکستان کا امیج پوری دنیا میں بہت خراب ہو رہا تھا کہ پاکستانی افواج بے بس ہو گئی ہے اور ایک متناز عہ مسجد کو قابو نہیں کیا جاسکا اسوقت اگرکوئی بھی جمہوری حکومت ہوتی تواس شر کو قابو نہ کیا جا سکتا ،یہ سابق صدر پرویز مشرف کی ہی جرات اور بہادری تھی جنھوںنے پاکستان کو اسوقت آنے والے فتنے سے بچایا ،تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے پوچھے گئے۔

سوال کے جواب میں صوفی مسعوداحمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار نے کہا کہ مشرف کا ٹرائل آزاد اور اچھے ماحول میں ہونا چاہیے ،اور یہ وقت اس ایشو کو کھول کر عوام میں انارکی پھیلانے کا نہیں بلکہ گزشتہ پانچ سالوں میں وطن عزیز کو کھوکھلا کرنے والے کرپٹ عناصر کے احتساب کا تھا جسے یکسر نظر انداز کر دیا گیا ہے ،اگر یہی صورت حال رہی اور مشر ف کا ٹرائل نہ روکا گیا اور کرپٹ عناصر کا احتساب نہ کیا گیا۔

تو تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی جانب سے ملک گیر احتجاج کا آغاز کیا جائے گا۔ دیگر مشائخ عظام میں صاحبزادہ شبیر احمد سرکار، پیر سید احمد ندیم شاہ نقشبندی کوآر ڈینیٹرتنظیم مشائخ پاکستان (ن )لیگ،پیر ڈاکٹر محمد الیاس نقشبندی کوآر ڈینیٹرتنظیم مشائخ پاکستان( پیپلز پارٹی) ،پیر محمد رمضان نقشبندی کوآر ڈینیٹرتنظیم مشائخ پاکستان (ن) لیگ ،پیر محمد مشتاق نقشبندی کوآر ڈینیٹرتنظیم مشائخ پاکستان (ن) لیگ ،پیر محمد ناصر علی گل نقشبندی کوآر ڈینیٹرتنظیم مشائخ پاکستان (ن) لیگ،پیر لیاقت علی نقشبندی کوآر ڈینیٹرتنظیم مشائخ پاکستان (پیپلزپارٹی)۔

پیر ڈاکٹر محمد انور قادری نقشبندی کوآر ڈینیٹرتنظیم مشائخ پاکستان (ن )لیگ ،پیر حاجی محمد افضل نقشبندی کوآر ڈینیٹرتنظیم مشائخ پاکستان (ن )لیگ ،پیر مختار احمد نقشبندی کوآر ڈینیٹرتنظیم مشائخ پاکستان (ن )لیگ ،پیر محمد اعجاز احمد نقشبندی کوآر ڈینیٹرتنظیم مشائخ پاکستان (ن) لیگ ،پیر رانا محمد طاہر نقشبندی کوآر ڈینیٹرتنظیم مشائخ پاکستان (ن )لیگ،نور الحسن امیر حلقہ صادق آباد (ن )لیگ آل پاکستان صوم و صلوٰة کمیٹی۔

شبیر حسین امیر حلقہ 224/225فیصل آباد آل پاکستان صوم و صلوٰة کمیٹی (ن) لیگ ،خلیل شہزاد امیر حلقہ آل پاکستان صوم و صلوٰة کمیٹی (پیپلز پارٹی )،شہزاد اشرف نائب امیر حلقہ 224/225 فیصل آباد لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل (ن )لیگ ،شبیر احمد امیر حلقہ لیاقت پور لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن (رجسٹرڈ)انٹر نیشنل (ن )لیگ، رانا محمد احسان خاںآفس تنظیم مشائخ عظام پاکستان،محمد ریحان سیکر ٹر ی اطلاعات و دیگر سینکڑوں کی تعداد میں مردوخواتین کمیونٹی ورکرز نے بھی شرکت کی۔

Musharaf Ahtajaj

Musharaf Ahtajaj