سان فرانسسكو: پیغام رسانی کیلئے استعمال ہونے والی ایپلی کیشن واٹس ایپ صارفین کیلئے آئے روز مختلف فیچرز متعارف کرواتی ہے جو صارف کی گفتگو میں آسانی پیدا کرتے ہیں لیکن کچھ فیچرز ایسے ہوتے ہیں جن کا علم صارفین کو نہیں ہوپاتا۔
کام کی غرض سے کسی کو اپنا نمبر دینا کبھی کبھار یوں بھی پریشانی کا باعث بنتا ہے کہ وہ شخص آپ کو کسی بھی واٹس ایپ گروپ میں ایڈ کر دیتا ہے جس کے نتیجے میں بے تکی بے معنی گفتگو کا ناچاہتے ہوئے بھی حصہ بننا پڑتا ہے۔
ایسے میں واٹس ایپ نے آپ کو اختیار دیا ہے کہ آپ اس بات کا فیصلہ کرسکیں کہ کون آپ کو کسی بھی گروپ میں ایڈ کرے گا اور کون نہیں۔
اس کیلئے آپ ایپ کی سیٹنگز میں جاکر اکاؤنٹ کا آپشن منتخب کرلیں، وہاں پرائیویسی میں جانے کے بعد گروپس کا آپشن دکھائی دے گا اسے منتخب کرکے آپ باآسانی اس بات کو یقینی بناسکتے ہیں کہ آپ کے کانٹیکٹ میں موجود دوست ہی آپ کو کسی بھی گروپ میں ایڈ کریں۔
آپ چاہیں تو دوستوں کے ناموں کو منتخب کرکے چند ایک کا انتخاب کرسکتے ہیں۔