دوسرے بہت سے معاملات میں خرابیاں پیدا کرنے کے بعد اب بھارت نے پاکستانی اسمارٹ فون ہیک کرنے کی سازش پر عمل شروع کر دیا ہے۔
بھارتی خفیہ ادارے واٹس ایپ کال کے ذریعے پاکستان کے اسمارٹ فونز میں داخل ہو کر سیٹ اپ کو مفلوج کرنا چاہتے ہیں۔
نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکیورٹی بورڈ نے شہریوں کے لیے ہدایت جاری کی ہے کہ واٹس ایپ وڈیو کال کے کسی بھی لنک کو کلک نہ کیا جائے۔ اور اگر کسی نے واٹس ایپ وڈیو لنک کھولا ہے تو فوراً موبائل فون کو ریسیٹ کرا لے۔
ایسا نہ کرنے کی صورت میں آپ کا اسمارٹ فون غیر محفوظ رہے گا۔ شہریوں کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ واٹس ایپ کو بھی صرف گوگل پلے اسٹور سے انسٹال کیا جائے۔
دوسری طرف بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ مشتبہ پاکستانی ہیکرز نے نیشنل سیکیورٹی گارڈز کی آفیشل ویب سائٹ ہیک کر کے اس پر وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف ہتک آمیز پیغامات چھوڑے ہیں۔