واٹس ایپ پر وفائل پکچر پر کلک کرکے اسٹیٹس بھی دیکھا جاسکے گا

WhatsApp

WhatsApp

سلیکان و یلی: رواں سال واٹس ایپ نے اپنے پلیٹ فارم میں متعدد نئے فیچرز کا اضافہ اور پہلے سے موجود فیچرز میں مزید بہتری کی ہے۔ گوگل پلے بی ٹا پروگرام میں واٹس ایپ جلد ہی اپنی نئی اپ ڈیٹ میں ایک اور اہم فیچر متعارف کروانے جارہا ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ وے بی ٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ وائس میسیجز کے لیے پلے بیک اسپیڈ، ملٹی ڈیوائس لاگ ان، آرکائیو اور دیگر اہم فیچرز میں مزید بہتری لا رہا ہے۔ جب کہ جلد ہی نئی اپ ڈیٹ 2.21.17.5 میں ایک اہم فیچر کا اضافہ کرنے جا رہا ہے، جس کے تحت اب استعمال کنددگان پروفائل پکچر پر کلک کرکے اسٹیٹس اپ ڈیٹ بھی دیکھ سکیں گے۔

کسی بھی استعمال کنندہ کی پروفائل پکچر پر کلک کرتے ہی واٹس ایپ ایک الرٹ پیش کرے گا کہ کیا آپ اسٹیٹس اپ ڈیٹ یا پروفائل پکچر دیکھنا چاہتے ہیں؟ یہ فیچر ٹوئٹر فلیٹ سے کسی حد تک ملتا جلتا ہے۔ وے بی ٹا انفو کے مطابق یہ فیچر ابھی ڈیولپمنٹ کے مراحل میں ہے اور اسے جلد ہی بی ٹا ٹیسٹر کے لیے مستقبل میں آنے والی اپ ڈیٹ میں جاری کیا جائے گا۔