گندم کی برآمد پر پابندی عائد کی جائے : پنجاب حکومت

Wheat

Wheat

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب حکومت نے وفاق کو گندم ایکسپورٹ کرنے پر پابندی عائد کرنے کی درخواست کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کا وفاق سے اعلی سطح پر رابطہ ہوا ہے جس میں پنجاب حکومت نے گندم کی صورت حال پر وفاق کو اعتماد میں لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کے ذمہ داران نے یہ تجویز دی ہے۔

وفاق گندم ملک سے باہر بھیجنے کی بجائے آٹا ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دے کیونکہ گندم ملک کے باہر بھجوانے کے بعد حکومت کو دوگنے نرخوں پر خریدنا پڑتی ہے۔ ذرائع کے مطابق گندم کے ذخائرتسلی بخش ہیں لیکن ایکسپورٹ سے صورت حال خراب ہو سکتی ہے۔