لیہ (نامہ نگار) گندم کی بہتر پیداوار کے حصول کے لئے جڑی بوٹیوں کے خاتمے اور بیماریوں سے بچاؤ کے لئے سست تیلے کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے یہ بات ڈپٹی ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن ڈیرہ غازی خان چوہدری محمد ارشاد نے چک نمبر 130 ٹی ڈی اے ڈیرہ قربان علی گجر پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے کا شتکا روں سے کہی۔
اس موقع پر کا شتکاروں نے گندم کی صورتحا ل ، جڑی بوٹیو ں کے خا تمے ، آبپاشی و کھا دوں کی ضر وریا ت کے با رے میں مختلف سوالا ت کیے جس پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پلا نٹ پر وٹیکشن اعجاز احمد ، زراعت آفیسر پلا نٹ پر وٹیکشن ولی محمد نے کا شتکا روں کو گند م کی بیما ریو ں کے مر بو ط طریقہ سے انسداد سست تیلے کا خا تمہ ، پیسٹ سکو ٹنگ کی افادیت اور زرعی ادویا ت کی کو الٹی کنٹرول کے حوالہ سے تفصیلی لیکچر دئیے اس مو قع پر ڈپٹی ڈائریکٹر پلا نٹ پر وٹیکشن ڈی جی خان چوہدری محمد ارشاد نے گند م کی بہتر پیداوار کے حوالے سے کا شتکا روں کو جد ید زرعی ٹیکنا لو جی سے آگا ہ کیا۔