سبی (محمد طاہر عباس) ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت و توسیعی رسول بخش لونی نے کہا ہے کہ سبی کے تاریخی میلے میں موقع پر محکمہ زراعت زمینداروں کو زمین و بہتر فصل کی تیاری کیلئے تربیت فراہم کرے گا محکمہ زراعت زمینداروں کی فلاح وبہبود کے ساتھ ساتھ محکمہ زراعت کے اہلکاروں کے مسائل و مشکلات کیلئے تمام وسائل استعمال کر رہا ہے۔۔
بلوچستان میں طویل ترین خشک سالی کے باوجود گندم چاول کپاس کی بہترین فصل کی پیداوار محکمہ زراعت کی کاوشوں کا نتیجہ ہے ان خیالا ت اظہار انہوں نے سبی یونین آف جرنلسٹس کے صدر میر جاوید بلوچ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پرسپریٹنڈنٹ محمکہ زراعت سبی نصیر احمد سبی یونین آف جرنلسٹس کے سینئر نائب صدر میر یار علی گشکوری ڈکٹر عباس چشتی ، سید طاہر علی ،طاہر عباس ،نیاز احمد نیازی بھی موجود تھے رسول بخش لونی نے کہا کہ سبی میلہ تاریخی اعتبار سے بلوچستان کی ترقی میں اہم رول ادا کرتا ہیں سبی میلہ قدیم روایات کا امین ہے جو بلوچستان کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ زراعت کے شعبہ کو مزید فعال کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔۔
بلوچستان کی سرزمین کو اللہ نے زرخیز بنایا ہے جس میں ہر قسم کے پھل پھول زرعی اجناس کی پیداوار میں نمایاں مقام رکھتا ہے بلوچستان میں زمینداروں کی فلاح وبہبود اور ان کو زراعت کے شعبہ میںجدید طریقہ سے زمین کی پیداوار میں اضافہ کیلئے محکمہ زراعت ہر ممکن مدد کرتا ہے سبی میلے کے علاوہ بھی محکمہ زراعت کی جانب سے زمینداروں کو مختلف اوقات میں تربیت فراہم کی جاتی ہے۔۔
جبکہ مناسب قیمتوں پر گندم کپاس چاول سمیت مختلف اقسام کی نرسریاں بھی فراہم کرتے ہیں تاکہ مقامی زمیندار خوشحال ہو کر ملک وقوم کو گندم سمیت دیگر اجناس میں خودکفیل بنا سکے انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی سبی میں میں محکمہ زراعت بلوچستان میں پیدا ہونے والے پھل پھول سبزیاں اور زراعت کی نمائشی اسٹال لگائے گا تاکہ لوگوں کو اس حوالے سے بہتر آگہی فراہم ہوسکیانہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر سبی سہیل الرحمن بلوچ نے بھی زرعی نمائش کا دورہ کیا اور محکمہ زراعت کے اسٹال کا بھی دورہ کیا ہماری تیاریوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ محکمہ زراعت زمینداروں کی بہتر روہنمائی کرتا ہے سبی میلے کے موقع پر محکمہ زراعت عوام کو زراعت کے شعبے میں ہونے والی ترقیاتی کام اور اقدامات کے بارے میں شعور و آگہی فراہم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔