گندم خریداری کا ہدف پورا نہیں ہوپائے گا، ابراہیم مغل

Wheat

Wheat

لاہور (جیوڈیسک) چیئرمین ایگری فورم ابراہیم مغل کا کہنا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومتیں گندم خریداری کا ہدف پورا نہیں کر پائیں گی۔ اس سال 10 لاکھ ٹن کم گندم پیدا ہوئی۔

لاہور سے جاری بیان میں ابراہیم مغل کا کہنا تھا کہ حکومت نے کسانوں پر ڈنڈے برسانا شروع کر دیئے ہیں۔ کسانوں کی 1400 روپے من بکنے والی گندم حکومت 1150 روپے میں زبردستی لینا چاہتی ہے۔ کسان کو گندم اپنی مرضی سے فروخت کرنے کی اجازت ہونی چاہئے۔ صدر ایگری فورم کا کہنا تھا کہ حکومت کو 1650 روپے فی من گندم درآمد کرنا پڑے گی۔