گندم ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ہو گی: رائے نعیم

Wheat

Wheat

صفدرآباد ( جیوڈیسک) صوبائی وزیر خوراک اور سیکرٹری خوراک پنجاب نے شیخوپورہ کا دورہ کیا، جہاں ڈی سی او شیخوپورہ علی جان خان نے صوبائی وزیر خوراک کو بتایا کہ آئندہ 100 گھنٹوں میں ضلع شیخوپورہ کا گندم کا ٹارگٹ پورا کر لیا جائیگا اس سلسلہ میں تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنی کوششوں کو مزید تیز کر دیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر صفدرآباد رائے نعیم اللہ بھٹی نے صحافیوں سے کہا کہ گندم ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی، علاوہ ازیں اے ڈی سی شیخوپورہ سیدہ کلثوم حئی نے اسسٹنٹ کمشنر صفدرآباد کے ہمراہ خانقاہ ڈوگراں اور صفدر آباد کے مرکز خریداری گندم کا دورہ کیا اور عملہ کی بہتر ین کارکردگی پر ان کی حوصلہ افزائی کی۔

دریں اثنا محکمہ نے کارروائی کرتے ہوئے یعقوب رائس ملز سے 8 ہزار، سیٹھ اشفاق چکی والے کے گودام سے 5 ہزار ذخیرہ کی گئی گندم کی بوریاں قبضے میں لیکر انہیں سیل کر دیا۔