گندم پر سبسڈی کا خاتمہ، گلگت بلتستان میں دھرنے، عوام پریشان

Prtest

Prtest

گلگت (جیوڈیسک) گندم پر سبسڈی کے خاتمے کے خلاف گلگت بلتستان ڈویژن کے ساتوں اضلاع میں احتجاجی دھرنا تیسرے دن بھی جاری ہے، گندم پر سبسڈی کی بحالی، کرپشن اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے۔

اقدامات، سرکاری اسپتالوں میں مقرر کردہ فیس کے خاتمے سمیت 9 مطالبات کے حق میں گلگت بلتستان میں عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر کل بھی کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے، بینک اور پیٹرول پمپ بند رہے۔

40 سے زائد مقامات پر دھرنے بھی جاری ہیں۔ مظاہرین نے شاہراہ قراقرم کا گلگت سوست سیکشن بھی بند کررکھا ہے، دھرنے ختم کرانے کے لئے صوبائی انتظامیہ اور عوامی ایکشن کمیٹی میں مذاکرات ناکام ہوگئے۔