گندم کی امدادی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ کر دیا گیا
Posted on April 1, 2015 By Majid Khan کاروبار, لاہور
Wheat
لاہور (جیوڈیسک) گندم کی نئی قیمت کی منظوری لاہور میں وزیراعلیٰ شہباز شریف کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں دی گئی۔
اجلاس میں محکمہ خوراک کو بیس اپریل سے باردانہ تقسیم کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ پانچ سے دس لاکھ میٹرک ٹن گندم برآمد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ کریں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ گندم کی خریداری پوری قیمت ادا کرنے کے بعد کی جائے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com