دریائے سوات میں چیر لفٹ گرنے سے باپ ایک بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہو گیے۔ مینگورہ کے رہائشی اور پاکستان پیپلز پارٹی سوات کے رہنما کا تیس سالہ بیٹا راحم زیب اپنے اہل خانہ کے ہمراہ رمضان گزارنے بحرین گئے ہوئے تھے۔
چئیر لفٹ کے ذریعے دریائے سوات عبور کرتے ہوئے لفٹ کی رسی ٹوٹنے سے لفٹ دریائے سوات میں گر گئی جس کے نتیجے میں راحم زیب ،انکی سات سالہ بیٹی مرجان اور 10 سالہ بیٹا جاں بحق ہو گئے۔ مقامی افراد نے بیٹی مرجان کی لاش دریا سے نکال لی۔