جب تک پرستار کسی بھی فنکار کے کام کو پسند کرتے رہیں اسے ریٹائرمنٹ نہیں لینی چاہیے، عابد علی
Posted on August 24, 2013 By Noman Webmaster لاہور
لاہور: سینئر اداکار عابد علی نے کہا ہے کہ حوصلہ افزائی ہی اداکار کے لیے سب کچھ ہوتا ہے، شوبز میں میرا کیرئیر سالوں پر محیط ہے لیکن آج بھی معیاری کام کا قائل ہوں اور جتنا مرضی بڑا نقصان ہو جائے معیار پر سمجھوتہ نہیں کرتا۔ ایک انٹر ویو میں اداکار عابد علی نے کہا کہ فنکار بڑا حساس ہوتا ہے۔
اس لئے وہ معاشرے میں ہونیوالی نا انصافی کو زیادہ شدت سے محسوس کرتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کیلئے ہر وقت نیک خواہشات رکھتا ہوں او ردعا گو ہوں کہ ہماری فلم انڈسٹری بھی اسی طرح ترق کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک پرستار کسی بھی فنکار کے کام کو پسند کرتے رہیں اسے ریٹائرمنٹ نہیں لینی چاہیے بلکہ اسے اپنے تجربے سے آنیوالے لوگوںکو مستفید کرنا چاہیے۔