جب تک مسجد اور مسجد والے کا احترام باقی ہے ایمان باقی ہے۔ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے صحابہ کی تربیت مساجد میں کی
Posted on October 3, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
مصطفی آباد : جب تک مسجد اور مسجد والے کا احترام باقی ہے ایمان باقی ہے۔ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے صحابہ کی تربیت مساجد میں کی۔ مسجد اللہ کا گھر ہے اس میں آ کر دلوں کو سکون ملتا ہے۔ جس شخص کا دل مسجد کے ساتھ لگ گیا قیامت کو اللہ اسے اپنے عرش کا سایا نصیب کرے گا۔ مسلمان مبارکباد کے مستحق ہیں جنہیں اللہ نے ایمان کی دولت سے مالا مال کیا ہے۔ مسجدوں میں قرآن پڑھا جائے اور اسے سمجھا جائے۔ مسلمان کسی بھی جگہ ہوں اور کوئی بھی کا کر رہے ہوں اللہ کا ذکر جاری رکھیں۔
قبر میں ہونے والے تینوں سوالوں کے جواب حاصل کرنے کیلئے قرآن پڑنا اور اسے سمجھنا ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار امام مسجد نبوی ڈاکٹر الشیخ ایوب المدنی، امام مسجد قباء ڈاکٹر الشیخ علی بن احمد بن عبدالرحمن الخدیفی، موزن مسجد نبوی الشیخ ایاز الشکری نے نواحی گائوں میر محمد میں فضیلة الشیخ قاری صہیب احمد میر محمدی کے مرکز روضة القرآن کا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
امام مسجد نبوی نے نماز ظہر اور امام مسجد قباء نے نماز عصر با جماعت پڑھائی۔ موذن مسجد نبوی نے اذان دی، ترجمعہ و سٹیج سیکرٹری کے فرائض فضیلة الشیخ قاری صہیب احمد میر محمدی نے ادا کئے۔ بعد از تقریب قاری سہیل محمود کا نکاح پڑھایا گیا۔ تقریب میں معزز مہمانوں کا شاندار تاریخی استقبال کیا گیا، ہزاروں افراد نے شرکت کی۔