دیر (جیوڈیسک) محکمہ انسدادِ دہشت گردی نے ضلع دیر میں کارروائی کر کے ایک مبینہ دہشت گرد شاہ حسین کو گرفتار کر لیا۔ صوبائی حکومت کی جانب سے شاہ حسین کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔
محکمہ انسدادِ دہشت گردی ملاکنڈریجن کے مطابق لوئر دیر کے علاقے رباط میں کارروائی کرکےشاہ حسین نامی مبینہ دہشت گرد کوگرفتارکرلیا، جس کے سر کی قیمت 20لاکھ روپے مقرر تھی۔
گرفتارملزم پر2009ء سے2011ءتک نوشہرہ میں مختلف اسکولوں میں بم دھماکوں میں ملوث ہونےکےالزامات ہیں۔ملزم کو تفتیش کیلئے خفیہ مقام پرمنتقل کر دیا گیا ہے۔