بلدیہ کورنگی کے تحت ناصر حسین شہید فیملی پارک شاہ فیصل کالونی میں جاری فلاور شو میں عوام کو زبر دست جوش و خروش
Posted on March 7, 2014 By Majid Khan کراچی
کراچی: بلدیہ کورنگی کے تحت ناصر حسین شہید فیملی پارک شاہ فیصل کالونی نزد ملیر ریور پر منعقدہ فلاور شو اینڈ فیملی فیسٹیول میں عوام کا زبردست جوش و خروش پہلے روز ہزاروں کی تعداد میں عوام کی شرکت فیملی فیسٹیول میں مینا بازار ،بچوں کے جھولے اور دیگر تفریحی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔
حق پرست اراکین اقبال محمد علی خان ،نشاط ضیاء قادری نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم اور میونسپل کمشنر طلعت محمود کے ہمراہ فلاور شو اینڈ فیملی فیسٹیول کا تفصیلی دورہ کیا اور فلاور شو میں عوام کی نمائش کے لئے رکھے گئے نایاب پھولوں اور پودوں کا معائنہ کیا اس موقع پر محکمہ باغات شاہ فیصل زون کے سربراہ عبدالکریم نے فلاور شو کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ فلاور شو میں انواع اقسام کے پھولوں کے ساتھ نایاب پودے رکھے گئے ہیں۔
حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے فلاور شو کے مختلف شعبوں کا دورے کے موقع پر فلاور شو میں آنے والے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیو ایم عوام کو دہشت گردی سے نجات دلا نے کا تہیہ کررکھا ہے عوام کو دہشت گردی سے چھٹکار دلا کر خوشحال معاشرے کی تشکیل اور عوام کے چہروں پر مسکراہٹ لائیں گے انہوں نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ کے تحت لاہور میں منعقدہ صوفیائے اکرام کانفرنس دہشت گردی کے خاتمے اور اتحاد و یکجہتی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com