گورے کے بعد کالے انگریز زیادہ خطر ناک ثابت ہوئے: چودھری سرور

Chaudhry Server

Chaudhry Server

لاہور (جیوڈیسک) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ نئے صوبے انتظامی بنیاد پر بننے چاہیں۔ اختیارات کی منتقلی اور عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے اگر نئے صوبے نا گزیر ہیں تو اس میں کوئی حرج نہیں۔

گورنر نے اس موقع پر ملک کی بیورو کریسی کے عوام کے ساتھ رویئے اور ملکی معاملات پر انکے کردار پر مایوسی کا اظہار کیا۔

گورنر پنجاب نے بلدیاتی انتخابات کی افادیت کا اعتراف کرتے ہوئے زور دیا کہ لوکل گورنمنٹ اور لوکل ڈیمو کریسی کے نظام کو ضرور موثر انداز سے آگے بڑھنا چاہیے۔

اختیارات کی جس قدر نچلی سطح پر منتقلی ہو گی اتنا ہی عوام اور ملک کے لئے بہتر ہوگا۔