واشنگٹن (جیوڈیسک) ٹرمپ انتظامیہ ٹرمپ سے بھی دو ہاتھ آگے ہے۔ وہائٹ ہاؤس کی بریفنگ سے کئی نیوز چینلز اور اداروں کے صحا فیوں کو نکال دیا گیا ۔جن میں سی این این اور نیو یارک ٹائمز سمیت کئی اداروں کے صحافی شامل ہیں۔
من پسند صحافیوں کو وہائٹ ہاؤس کے بڑے بریفنگ روم کے بجائے چھوٹے دفتر میں بریفنگ دی گئی۔
واضح رہے کہ صدر بننے کے بعد بھی ڈونلڈ ٹرمپ مسلسل میڈیا کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔