واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی سیکرٹ سروس کے اہلکاروں نے وائٹ ہاس کے قریب سے ایک مسلح شخص کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان سیکرٹ سروس برائن لیری کے مطابق اہلکاروں نے وائٹ ہاس کے سامنے ایک پارک میں ایک مشتبہ شخص کو دیکھا، وہ شرٹ کے بغیر تھا۔ قریب جانے پر اسکی پینٹ کی بیلٹ میں ایک پستول دکھائی دیا جس پر اسے گرفتار کر لیا گیا۔
تلاشی پر اسکے پاس سے دو چاقو بھی برآمد ہوئے اسکا نام کرسٹوفر برگز ہے اور وہ ٹیکساس کا رہنے والا ہے۔ ترجمان کے مطابق اس نے کسی کو دھمکی نہیں دی،اسے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزامات میں گرفتار کیا گیا ہے۔