وائٹ ہائوس زوردار دھماکے کی آواز کے بعد بند کر دیا گیا

White House

White House

واشنگٹن (جیوڈیسک) واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس میں زوردار آواز سنی گئی ہے جس کے فوری بعد وائٹ ہاؤس کو بند کر دیا گیا ہے۔ وائٹ ہائوس کے جنوبی لان میں زوردار آواز کے بعد وائٹ ہاؤس کو بند کر دیا گیا ہے جبکہ وائٹ ہاؤس کے قریب ٹرک میں آگ لگنے کی اطلاع ہے۔

واقعے کے بعد امریکی صدر کی قیام گاہ وائٹ ہاؤس میں سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ وائٹ ہاؤس کےجنوب میں 15اسٹریٹ ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔