واشنگٹن (جیوڈیسک) وائٹ ہاوس میں پہلی فیشن ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔خاتون اول مشعل اوباما نے تقریب کی میزبانی کی۔ فیشن ایجوکیشن ورکشاپ میں فیشن سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات۔
طلبا اور معروف ڈیزائنرز سمیت فیشن رسالوں کے مدیروں نے شرکت کی۔ تقریب کا مقصد فیشن انڈسٹری میں قدم رکھنے والے طالب علموں کو آگاہی فراہم کرنا تھا۔ مشعل اوباما نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیشن انڈسٹری کی خدمات کو سراہا۔